5 اگست 2011 - 19:30

امریکہ اور بحرین نے بحرین میں امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کے لیے ایک خفیہ معاہدہ کیا ہے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی کانگرس کی تحقیقاتی کمیٹی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش اور بحرین کی حکومت نے سنہ دو ہزار ایک میں بحرین میں امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کی تھی۔خلیج فارس کی جنگ کے بعد امریکہ اور بحرین نے انیس سو اکانوے میں بحرین میں امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کی دس سال تعیناتی کے بارے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ سنہ دو ہزار ایک میں اس معاہدے میں دو ہزار گيارہ تک توسیع کی گئي لیکن اس خفیہ معاہدے کے مطابق اس معاہدے میں دو ہزار سولہ تک توسیع کی گئي ہے۔اس معاہدے کے مطابق امریکہ اپنے پانچویں بحری بیڑے کے لیے بحرین کے فوجی اڈوں کو استعمال کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ اس معاہدے کے مطابق امریکی فوجی بحرین کے فوجیوں کو تربیت بھی دیں گے۔............

/169